موبائل کا زیادہ استعمال لوگوں کی آنکھوں کو دے رہا ہے نقصان:ڈاکٹر روبی یادو
نئی دہلی،17اپریل(ہ س)۔ شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے (RWA) کی جانب سے شمع این جی او کے مرکزی دفتر، سلم ایریا سی پی جے بلاک، سیلم پور، میں ایک مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔این جی او جنرل سکریٹری ڈاکٹ
موبائل کا زیادہ استعمال لوگوں کی آنکھوں کو دے رہا ہے نقصان:ڈاکٹر روبی یادو


نئی دہلی،17اپریل(ہ س)۔

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے (RWA) کی جانب سے شمع این جی او کے مرکزی دفتر، سلم ایریا سی پی جے بلاک، سیلم پور، میں ایک مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔این جی او جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ کے ذریعے جھگی بستی میں رہنے والے عام مزدوروں، غریب خواتین اور بچوں کے لیے ادارے کی جانب سے آنکھوں کی جانچ کا مفت کیمپ لگایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریضوں اور عام لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کر کے دوائیں اور چشمے وغیرہ دیے گئے۔ڈاکٹر بیگ کے مطابق شمع این جی او گزشتہ 30 سالوں سے تعلیم، صحت، سرکاری اسکیموں کو عام عوام تک پہنچانے اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، اور آج کا یہ کیمپ بھی غریب مزدوروں کے لیے وقف کیا گیا۔ڈاکٹر روبی نے مریضوں کی جانچ کے بعد بتایا کہ آج کے دور میں موبائل کے بے جا اور زیادہ استعمال سے عام لوگوں کی آنکھوں پر برا اثر پڑ رہا ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کی آنکھوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شمع این جی او کے کیمپ میں ہم نے عام لوگوں کو موبائل کا استعمال ضرورت پڑنے پر ہی کرنے، آنکھوں کی صفائی رکھنے اور وقت وقت پر آنکھوں کا معائنہ کرانے کا مشورہ دیا۔کیمپ میں ڈاکٹر روبی یادو، آپٹیشین سیما، گلشن ناز، آشا میڈم، محمد نعیم، محمد یوسف، کیف وغیرہ نے اپنی خدمات دے کر اس کام کو کامیاب بنایا-

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande