سیاحت کے فروغ کی سمت اہم قدم، کاروان حلقہ میں اہم مقامات کا معائنہ
سیاحت کے فروغ کی سمت اہم قدم، کاروان حلقہ میں اہم مقامات کا معائنہحیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ ریاستی وزیرسیاحت جوپلی کرشناراؤ نے رکن اسمبلی کوثرمحی الدین کے ہمراہ کاروان حلقہ کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی امکانات اور ورثہ کے تحفظ کا
سیاحت کے فروغ کی سمت اہم قدم، کاروان حلقہ میں اہم مقامات کا معائنہ


سیاحت کے فروغ کی سمت اہم قدم، کاروان حلقہ میں اہم مقامات کا معائنہحیدرآباد، 17 اپریل (ہ س)۔ ریاستی وزیرسیاحت جوپلی کرشناراؤ نے رکن اسمبلی کوثرمحی الدین کے ہمراہ کاروان حلقہ کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی امکانات اور ورثہ کے تحفظ کا جائزہ لیا۔ اس معائنہ میں قطب شاہی مقابر(سات گنبد)، کٹورا ہاؤس، گولکنڈہ قلعہ کے سامنے موجود کھلی اراضی اورمیوزیم (خزانہ بلڈنگ) شامل تھے۔ دورہ کے دوران رکن اسمبلی کوثرمحی الدین نے وزیرسے کٹورا ہاؤس کی فوری ترقی کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے گولکنڈہ قلعہ کے قریب موجود کھلی زمین پردستکاری اورچھوٹے کاروبارکوفروغ دینے کے لیے ایک خصوصی مرکزقائم کرنے کی تجویزبھی پیش کی۔ اس منصوبہ کامقصدمعاشی طورپرکمزور طبقات کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنااورحکومت کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے میوزیم(خزانہ بلڈنگ)کی تزئین ومرمت کی بھی درخواست کی تاکہ وہاں موجود قیمتی دستکاری کے ذخیرے کومحفوظ رکھا جا سکے اورعوام کے لیے بہتراندازمیں پیش کیاجاسکے وزیر سیاحت جوپلّی کرشناراؤنے مثبت ردعمل دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پرلیا جائے گا اورمتعلقہ محکموں کوفوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس موقع پرمحکمہ آثارقدیمہ کے عہدیدار،ٹورزم کے ایم ڈی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande