اے پی سی آر مہاراشٹر کا ناسک میں ٹی سی ایس واقعہ پر فیکٹ فائنڈنگ دورہ، غیر جانبدار اور غیر فرقہ وارانہ تفتیش کا مطالبہ
ناسک (مہارشٹر)،17 اپریل(ہ س)۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے. پی. سی. آر) مہاراشٹر یونٹ نے حالیہ ٹی سی ایس سے متعلق واقعے کے تناظر میں ناسک کا ایک تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ دورہ انجام دیا، جہاں مبینہ تبدیلی مذہب اور جنسی ہراسانی سے متعلق متعد
اے پی سی آر مہاراشٹر کا ناسک میں ٹی سی ایس واقعہ پر فیکٹ فائنڈنگ دورہ، غیر جانبدار اور غیر فرقہ وارانہ تفتیش کا مطالبہ


ناسک (مہارشٹر)،17 اپریل(ہ س)۔

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے. پی. سی. آر) مہاراشٹر یونٹ نے حالیہ ٹی سی ایس سے متعلق واقعے کے تناظر میں ناسک کا ایک تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ دورہ انجام دیا، جہاں مبینہ تبدیلی مذہب اور جنسی ہراسانی سے متعلق متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ اس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں ایڈوکیٹ شاکر شیخ (ممبئی)، ایڈوکیٹ شعیب انم دار (اکولا)، ایڈوکیٹ عمران (ممبئی)، ایڈوکیٹ وسیم شیخ (ناسک) اور جمیل احمد (ناسک) شامل تھے۔ ٹیم نے اپنے دورے کے دوران ملزمان کے اہل خانہ اور ان کے وکلائ سے ملاقات کی، تاکہ کیس کے مختلف پہلوو¿ں اور زمینی حقائق کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

وفد نے ناسک کے کمشنر آف پولیس کو ایک باضابطہ میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دی جائے۔ مزید برآں، اے پی سی آر کے نمائندے ناسک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں ریمانڈ کی کارروائی کے دوران بھی موجود رہے تاکہ عدالتی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔اے پی سی آر ٹیم کے مطابق، زمینی سطح پر سامنے آنے والی صورتحال بعض میڈیا رپورٹس اور عوامی نریٹیو سے بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیم نے نشاندہی کی کہ کچھ بیرونی عناصر اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ ابتدائی حقائق اسے ایک معمول کے قانونی تنازع کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande