
ارریہ، 16 اپریل (ہ س)۔ فائر سروس ویک کے تحت فائر محکمہ کی جانب سے بدھ کے روز ارریہ میں میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ میراتھن دوڑ ہری واڑہ کے نئے تھانہ سے شروع ہوئی، مڈبلا مڈل اسکول ساؤتھ سے ہوتی ہوئی ہری واڑہ کے تھانہ پر ختم ہوئی۔ ڈھائی کلومیٹر کی میراتھن میں سینکڑوں شرکاء نے حصہ لیا۔ میراتھن دوڑکا بنیادی مقصد فائر سیفٹی کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا اور لوگوں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں کے اعلیٰ انتظامی اور پولیس افسران موجود تھے جنہوں نے میراتھن دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جیتنے والوں کو محکمہ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلع فائر افسر ڈاکٹر اشوک کمار پرساد نے کہا کہ پہلے فائر ڈپارٹمنٹ آگ پر قابو پانے کے لیے کام کرتا تھا، لیکن اب آگ پر قابو پانے کے ساتھ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے بھی محکمہ کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت فائر سروس ہفتہ ماراتھون کا انعقاد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan