آئی پی ایل 2026: سلو اوور ریٹ پر اجنکیا رہانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ
چنئی، 15 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 22ویں میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت اس
Sports-Cricket-IPL2026-KKR-AjinkyaRahane


چنئی، 15 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 22ویں میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت اس سیزن میں یہ ان کی ٹیم کی پہلی خلاف ورزی تھی، جو کہ کم از کم اوور ریٹ سے متعلق ہے ۔ اسی وجہ سے رہانے پر اس کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا۔

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان یہ میچ کھیلا گیا جس میں کولکاتا کو 32 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رن بنائے۔ جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رن ہی بنا سکی اور ہدف سے پیچھے رہ گئی۔اس طرح جہاں کولکاتا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا وہیں دوسری جانب سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کپتان اجنکیا رہانے پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande