مودی کا سلی گوڑی میں ٹی ایم سی پر حملہ - اس بار بنگال سے ممتا حکومت کی وداعی طے
سلی گڑی، 12 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بنگال سے ممتا بنرجی حکومت کاجانا یقینی ہے۔ ٹی ایم سی کے دور حکومت میں مغربی بنگال میں حالات خراب ہوئے
PM-MODI-BENGAL-TMC-ATTACK


سلی گڑی، 12 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بنگال سے ممتا بنرجی حکومت کاجانا یقینی ہے۔ ٹی ایم سی کے دور حکومت میں مغربی بنگال میں حالات خراب ہوئے ہیںاور لوگوں نے گزشتہ برسوں میں اس کی بربادی دیکھی ہے۔

مغربی بنگال کے دورے کے دوسرے دن اتوار کو سلی گوڑی پہنچے وزیر اعظم نے دارجلنگ ضلع کی تمام 5 سیٹوں اور جلپائی گوڑی ضلع کی تمام 7 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کے لیے ووٹ مانگے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی حکومت نے مدرسوں کے لئے 6000 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صرف اپنے خاص ووٹ بینک کے لیے کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال کی حالت ٹی ایم سی کے دور میں خراب ہوئی ہے اور عوام نے حالیہ برسوں میں اس کی بربادی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ممتا بنرجی حکومت کو اپنے 15 سال کا حساب دینا ہوگا۔

اپنے روڈ شو کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ عوام سے ملنے والی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلی گوڑی میں ان کا جلسہ ٹی ایم سی کی نیندیں اڑا دے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande