
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔نئی دہلی کے شری گرو تیغ بہادر کالج میں کھیلے جا رہے پانچویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ باسکٹ بال (مرد وخواتین)ٹورنامنٹ کے 6ویں دن مرانڈا ہاؤس، ہنسراج کالج اور اسٹنرز اکیڈمی نے آسان جیت درج کی۔
خواتین کے زمرے میں مرانڈا ہاؤس نے ہنس راج کالج کو 53-18 سے شکست دی۔ مرانڈا ہاو¿س کی دکشیتا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح مردوں کے میچ میں ہنس راج کالج نے رامجس کالج کو 63-38 سے شکست دی۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ہنس راج کالج کے سارتھک کو ملا۔
ایک اور میچ میںا سٹنرز اکیڈمی نے خالصہ ایلومنی کو 105-87 سے شکست دی۔ اسٹنرز اکیڈمی کے جینت کادیان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد