کھرات معاملہ: اپوزیشن بے بنیاد بیانات سے گریز کرے، ثبوت ہوں تو ایس آئی ٹی کو دیں: باونکُلے
ممبئی، یکم اپریل (ہ س)۔ کھرات معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے جاری بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر محصول چندرشیکھر باونکُلے نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف عوام میں الجھن پیدا کر رہی ہے اور انہیں بے بنیاد بیانات دینے کے بجائے اگر کوئی ثب
Politics Maha Bawankule Statement


ممبئی، یکم اپریل (ہ س)۔ کھرات معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے جاری بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر محصول چندرشیکھر باونکُلے نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف عوام میں الجھن پیدا کر رہی ہے اور انہیں بے بنیاد بیانات دینے کے بجائے اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو پیش کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ایس آئی ٹی کر رہی ہے، ایسے میں روہت پوار اور وجے وڈیٹیوار کو چاہیے کہ میڈیا میں بیانات دینے کے بجائے اپنے پاس موجود شواہد تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محض تشہیر حاصل کرنے یا اپنی سیاسی اہمیت بڑھانے کے لیے عوام میں بے چینی پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔ کھرات کی اہلیہ کے مفرور ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مہاراشٹر پولیس اسے جلد گرفتار کر لے گی۔

حکومت گرانے سے متعلق بیان پر ایکناتھ کھڈسے کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے باونکُلے نے کہا کہ مہایوتی حکومت 51 فیصد ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آئی ہے اور یہ کوئی اقلیتی حکومت نہیں ہے، لہٰذا حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بے معنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی میں مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اسے سزا ضرور ملے گی، تاہم ایسے معاملات سے حکومتیں نہیں گرتیں۔

انہوں نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں قومی ترانے اور ’’وندے ماترم‘‘ کے احترام کی تربیت نہیں ہے۔ اسی طرح سنجے راؤت کے بیانات کو انہوں نے غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ مغربی بنگال کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی شکست کے خدشے کے باعث ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ای وی ایم پر الزام عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande