ہریانہ پولیس نے بادشاہ کے گانے ٹٹیری پر ایف آئی آر درج کی، چھاپے جاری
ٹٹیری کیس میں لک آوٹ سرکلر جاری کرنے کا عمل شروع - بادشاہ کا متنازع گانا/ویڈیو ٹٹیری یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا چنڈی گڑھ، 7 مارچ (ہ س)۔ ہریانہ پولیس نے گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے متنازعہ گانے/ویڈیو ’ٹٹیری‘ کے معاملے میں سخت کاررو
ہریانہ پولیس نے بادشاہ کے گانے ٹٹیری پر ایف آئی آر درج کی، چھاپے جاری


ٹٹیری کیس میں لک آوٹ سرکلر جاری کرنے کا عمل شروع - بادشاہ کا متنازع گانا/ویڈیو ٹٹیری یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

چنڈی گڑھ، 7 مارچ (ہ س)۔

ہریانہ پولیس نے گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے متنازعہ گانے/ویڈیو ’ٹٹیری‘ کے معاملے میں سخت کارروائی کی ہے۔ پنچکولہ پولیس نے اس کے حال ہی میں جاری کردہ گانے/ویڈیو ٹٹیری کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے اور اس کے خلاف ایک لک آو¿ٹ سرکلر جاری کرنے کی کارروائی شروع کی ہے تاکہ اسے ملک چھوڑنے سے روکا جا سکے۔ مزید برآں، پنچکولہ پولیس نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ویڈیو ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں سائبر پولس اسٹیشن، سیکٹر 20، پنچکولہ میں ایف آئی آر نمبر 28، مورخہ 6 مارچ 2026 کے تحت، تعزیرات ہند کی دفعہ 296 اورانڈیسینٹ ری پریزینٹیشن آف ویمن( امتناع) ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنے نابالغ بچیوں کو اسکول بیگ پھینکتے ہوئے اور پڑھائی سے دوربھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی بادشالا جیسے الفاظ کا استعمال اسکول اور تعلیمی ماحول کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، گانے میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے قابل اعتراض اور ناشائستہ الفاظ شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویڈیو میں جنڈ ڈپو سے ہریانہ روڈ ویز کی بس کو دکھایا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ویڈیو میں بس کو استعمال کرنے کے لیے متعلقہ محکمے سے مناسب اجازت لی گئی تھی۔ اگر بس کا بغیر اجازت استعمال کیا گیا تو ملوث افراد کے خلاف دفعہ 120-B کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو میں ایک سرکاری اسکول کے کیمپس کو بھی دکھایا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا شوٹنگ کے لیے مجاز اتھارٹی سے اجازت لی گئی تھی۔ اگر یہ پایا گیا کہ سرکاری جگہ بغیر اجازت استعمال کی گئی تو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پنچکولہ پولیس نے ملزم گلوکار کو فوری طور پر پولیس کے سامنے پیش ہونے کا باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مختلف ممکنہ مقامات پر مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ مزید برآں ملزم کے ملک سے باہر جانے کے امکان کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف لک آو¿ٹ سرکلر جاری کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande