تمام سرکاری اسکولوں کے عملے کو ڈریس کوڈ پر عمل درامد کرنے کی ہدایت جاری۔
جموں, 07 مارچ (ہ س)۔ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے ضلع کے سرکاری اسکولوں میں تعینات عملے کے لیے یونیفارم اور رسمی ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 26 اگست 20
تمام سرکاری اسکولوں کے عملے کو ڈریس کوڈ پر عمل درامد کرنے کی ہدایت جاری۔


جموں, 07 مارچ (ہ س)۔

چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے ضلع کے سرکاری اسکولوں میں تعینات عملے کے لیے یونیفارم اور رسمی ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 26 اگست 2025 کو جاری کیے گئے احکامات کے تحت سرکاری اسکولوں کے عملے کے لیے یونیفارم اور رسمی لباس کے ضابطے سے متعلق تفصیلی ہدایات دی گئی تھیں۔حکم نامے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ہدایات پر بعض مقامات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور عملے کو دوبارہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پہلے سے جاری شدہ احکامات کے مطابق ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کریں۔مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان اور زونل تعلیمی افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ ہدایات پر تمام اداروں میں مکمل عملدرآمد ہو اور اس کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande