
نانڈیڑ میں طالبہ کی خودکشی کے معاملے میں این سی پی (اے پی) لیڈر کے خلاف مقدمہ درجنانڈیڑ، 07 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع نانڈیڑ میں ایک 25 سالہ میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے معاملے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ـ اجیت پوار دھڑا) کے ایک لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وسڈکو پولیس اسٹیشن میں پارٹی کے سیکریٹری جیون گھوگرے پاٹل کے خلاف ہفتہ کو اٹروسٹی قانون کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات سیدکو پولیس کی ٹیم کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق نانڈیڑ شہر کے سڈکو علاقے میں واقع ایک نجی ہاسٹل میں جمعہ کو 25 سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی تھی۔ یہ طالبہ اسی نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی جس کے مالک این سی پی (اے پی) کے سیکریٹری جیون گھوگرے پاٹل بتائے جاتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ طالبہ نے گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے ہاسٹل کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ الزام ہے کہ اسی معاملے کو لے کر ہاسٹل مالک اور این سی پی لیڈر جیون گھوگرے پاٹل کی جانب سے اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔ یہ شکایت متوفیہ کے والد منجاجی گائیکواڑ کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس اس معاملے میں نجی ہاسٹل کے انتظامات اور دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے