
انڈین یونین مسلم لیگ کے دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی رہائش گاہ پر پروگرامنئی دہلی،06مارچ(ہ س)۔
جوشی کالونی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی رہائش گاہ پر ختمِ تراویح کے موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انجینئر حافظ اعجازالحق نے مکمل قرآنِ کریم کی تراویح کی نماز پڑھائی۔تقریب میں دونوں مساجد کے ائمہ مولانا عبد الرحیم اور مولانا ظہور عالم سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔ شرکاءمیں جاوید رحمانی، ایڈیٹر سایبان، تنویر احمد، ڈاکٹر زید احمد، سید نیاز احمد راجہ ، انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل سیکرٹری خرم انیس عمر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پورا قرآن سننے اور سنانے کی توفیق عطا فرمائی، جو ایک بڑی سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مختصر تقریب کے انعقاد کا مقصد یہ تھا کہ ختمِ تراویح کے بعد خلاصہ قرآن پیش کیا جائے اور قرآن کے پیغام و اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ختمِ تراویح کے بعد خلاصہ تراویح یا خلاصہ قرآن کے پروگرام کا اہتمام ضرور کریں تاکہ رمضان میں جو قرآن سنا گیا ہے اس کے پیغام کو مختصر اور آسان انداز میں عام کیا جا سکے اور لوگ اس کی تعلیمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais