
حیدرآباد، 5 مارچ (ہ س)۔ آسٹریا کی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں شرکت کے لیے جمعرات کو حیدرآباد پہنچی۔ تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآبادمیں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک شرکت کریں گے، جہاں سے تین ٹیمیں اس سال اگست میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ورلڈ کپ بیلجیئم اور ہالینڈ میں منعقد ہوگا۔
ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریا کی ایک بھرپور تاریخ ہے۔ ٹیم نے مقابلے کے پہلے چار ایڈیشن میں سے تین میں حصہ لیا۔ تاہم، آسٹریا 1981 کے بعد سے اس باوقار ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں سکا ہے ۔
کپتان جوہانا چیککی قیادت میں آسٹریا کی ٹیم پول اے میں انگلینڈ، اٹلی اور کوریا کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ ٹیم کا مقصد 45 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کرنا ہے۔
کپتان جوہانا چیک نے ٹورنامنٹ کے بارے میں کہا،”یہ ہم سب کے لیے ہندوستان میں پہلا موقع ہے، اس لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور اچھی ہاکی کھیلنا چاہتے ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل ہماری تیاری تھوڑی کم رہی کیونکہ ہمیں صرف ایک ٹریننگ سیشن ملا، لیکن ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہاں میچوں سے قبل ہمیں کچھ اور پریکٹس سیشن ملیں گے اور ہم میدان میں اپنا سب کچھ لگا دیں گے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد