گاڑی ہٹانے کے تنازعہ پر گولی مار دی ، ضلع پنچایت ممبر سمیت 7 کے خلاف مقدمہ درج
پریاگ راج، 5 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے ہولا گڑھ تھانہ علاقے میں گاڑی ہٹانے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں کار سوار لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کے بھائی کو گولی مار دی۔ اس واقعے میں نوجوان زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہ
PRAYAGRAJ-ACCIDENT-TWO-DIED


پریاگ راج، 5 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے ہولا گڑھ تھانہ علاقے میں گاڑی ہٹانے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں کار سوار لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کے بھائی کو گولی مار دی۔ اس واقعے میں نوجوان زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ضلع پنچایت ممبر سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہولا گڑھ تھانہ علاقہ کے کستوری پور گاو¿ں کے رہنے والے ٹرک مالک اور ڈرائیور رام آسرے یادو بدھ کو گاو¿ں کے باہر اپنا ٹرک دھو رہے تھے۔ اسی دوران گاو¿ں کا رہنے والا نیرج مشرا اپنی کار سے جا رہے تھے۔ ٹرک ہٹانے پر دونوں فریقین میں تنازعہ ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے کے بعد نیرج مشرا گھر واپس چلے گئے اور کچھ ہی دیر بعد سات یا آٹھ لوگوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر واپس آئے۔

الزام ہے کہ اس واقعہ کے دوران کار میں سوار افراد نے رام آسرے یادو اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے رام آسرے یادو کا بھائی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ رام آسرے یادو کی شکایت پر پولیس نے بدھ کی رات ضلع پنچایت ممبر سمیت سات نامزد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایاکہ حملہ اور فائرنگ کا واقعہ ایک گاڑی کو ہٹانے پر جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ شکایت کی بنیاد پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande