مالدہ میں ہولی کے جشن کے دوران فائرنگ کے بعد ہجوم کے ذریعہ پٹائی سے ایک نابالغ کی موت
کولکاتہ، 5 مارچ (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ہولی کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان کو ہجوم نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بدھ کی رات پیش آنے والے اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اطلاعات کے م
مالدہ میں ہولی کے جشن کے دوران فائرنگ کے بعد ہجوم کے ذریعہ پٹائی سے ایک نابالغ کی موت


کولکاتہ، 5 مارچ (ہ س)۔

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ہولی کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان کو ہجوم نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بدھ کی رات پیش آنے والے اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہولی کے موقع پر علاقے میں لڑکوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ الزام ہے کہ راشن ڈیلر کے بیٹے سمیر گپتا نے جھڑپ کے دوران اپنے والد کی لائسنس یافتہ بندوق سے فائر کیا۔ فائرنگ سے 10 سالہ نابالغ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال پہنچایا۔

واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور فائرنگ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہجوم پرتشدد ہو گیا اور سمیر گپتا کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہجوم نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور نابالغ کو بری طرح زدوکوب کیا، جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مالدہ ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا، کل کی فائرنگ کے واقعے میں چار لوگ زخمی ہوئے تھے۔ مشتعل دیہاتیوں نے گولیاں چلانے والے شخص کے گھر اور والد پر حملہ کیا، اسے سڑک پر مارا پیٹا گیا۔ ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فی الحال اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے سلسلے میں ملزم کے خلاف ایک الگ شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

پولیس پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں امن بحال کرنے کے لیے اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande