
ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم”ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس“ کی ریلیز کے تعلق سے ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے ۔ یہ فلم پہلے 19 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھی لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس اچانک فیصلے سے شائقین یقیناً مایوس ہیں، حالانکہ پروڈیوسرز نے اس کے پیچھے کی وجہ واضح کردی ہے۔
پروڈیوسرز کی جانب سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال بالخصوص مغربی ایشیامیں جاری تنازعات نے غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ایسے حالات میں فلم کو بین الاقوامی سطح پر وسیع ناظرین تک پہنچانا مشکل ہوسکتا تھا۔ اس کی روشنی میں ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
یہ فلم اب 4 جون 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فیصلے سے باکس آفس پر بڑا ٹکراو بھی ٹل گیا ہے۔ رنویر سنگھ کی فلم دھورندھر 2 بھی 19 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی۔
تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی صرف صورتحال کے پیش نظر نہیں بلکہ، اسٹریٹجک طور پربھی اہم ہے۔ حالانکہ شائقین کا انتظار اب کچھ مزید طویل ہو گیا ہے، لیکن شائقین کو امید ہیں کہ ’ٹاکسک‘ بڑی اسکرین پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔
ہندوستھا ن سماچار
------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد