نیپال: پولنگ کے دوران نیپالی فوج کے ذریعہ فضائی گشت
کٹھمنڈو، 4 مارچ (ہ س)۔ ایوان نمائندگان کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ نیپالی فوج کے ذریعہ بدھ کے روز سے فضائی گشت شروع کی جا رہی ہے ۔ نیپال میں عام انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے۔ اس
Nepal-Election-Army-Helicopter


کٹھمنڈو، 4 مارچ (ہ س)۔ ایوان نمائندگان کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ نیپالی فوج کے ذریعہ بدھ کے روز سے فضائی گشت شروع کی جا رہی ہے ۔

نیپال میں عام انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے۔ اس کے لئے ملک بھر میں آٹھ پولنگ مراکز قائمکرکے ہر ایک پر ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ہیں۔ نیپالی فوج کے ایئر بورن ڈویژن نے انتخابات کے لئے مرکوز سیکورٹی حکمت عملی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل راجہ رام بسنیت نے کہا کہ فوج ملک بھر میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے آج سے فضائی گشت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق، پولنگ اسٹیشنوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ’مائن پرٹیکٹیڈ ، دیگر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور پیدل گشت کے ذریعہ سکیورٹی کی موجودگی کو مضبوط کیا گیا ہے۔ بکتر بند گاڑیاں بھی حساس علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

فوج کے ترجمان بسنیت نے بتایا کہ ملک بھر میں خوف سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے نیپال آرمی، نیپال پولیس اور مسلح پولیس فورس مشترکہ طور پر انٹیگریٹیڈ الیکشن سیکورٹی پلان کے تحت سیکورٹی گشت اور نگرانی کر رہی ہے۔

فوج نے مطلع کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اس علاقے میں جلد سے جلد پہنچنے کے لیے ساتوں ریاستوں میں ایک ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا گیا ہے تاکہ فوج کی موجودگی اور اگر ضرورت ہو تو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راحت اور بچاو¿ کا کام کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، کٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع نیپال کی فوج کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایئر سیکورٹی کے پاس اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق تمام نجی ہیلی کاپٹر کمپنیوں کو پولنگ کے دن پائلٹس کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande