نیپال: پولنگ سے عین ایک روز قبل دو امیدوار گرفتار
کٹھمنڈو، 04 مارچ (ہ س)۔ پولنگ سے صرف ایک دن قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور قواعد کے خلاف کام کرنے پر دو امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی) نیپال کے سراہا-3 کے امیدوار اشیشور یادو اور نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے
Nepal-Candidate-arrested-


کٹھمنڈو، 04 مارچ (ہ س)۔ پولنگ سے صرف ایک دن قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور قواعد کے خلاف کام کرنے پر دو امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی) نیپال کے سراہا-3 کے امیدوار اشیشور یادو اور نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے پرسا-2 کے امیدوار منوج چودھری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تشہیر بند ہونے کے بعد انہیں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جے ایس پی نیپال کے امیدوار یادو کو نقدی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق،نیپال-ہندوستان کے سرحدی علاقے ماڈر سے سرہا ہیڈکوارٹر کی طرف آرہی اسکارپیو کار گاڑی کو بدھ کی صبح تقریباً 10:30 بجے شیوچوک میں مشترکہ چیکنگ کے دوران روکا گیا۔

ضلع پولیس آفس سرہا نے اطلاع دی ہے کہ چیکنگ کے دوران گاڑی سے 40 لاکھ 87 ہزار روپے نقدی برآمد ہونے پر امیدوار یادو سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دریں اثنا، سی پی این کے پرسا-2 کے امیدوار چودھری کو آج صبح بڈنیہار علاقے میں معمول کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پرسا ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان ڈی ایس پی ہری بہادر بسنیت کے مطابق چودھری جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے، اسے روکا گیا اور امیدوار سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی ایس پی بسنیت نے بتایا کہ گاڑی سے کچھ مشکوک اشیاءبھی برآمد ہوئی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande