
نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شریمد سدھیندرا تیرتھ سوامی جی کو ان کی صد سالہ پیدائش کے خصوصی موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریمد سدھیندرا تیرتھ سوامی جی نے اپنے آپ کو خدمت اور روحانیت کے لیے وقف کر دیا اور معاشرے پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، میں شری کاشی مٹھ سنستھان، وارانسی کے سدھیندرا تیرتھ سوامی جی کو ان کی صد سالہ پیدائش کے خاص موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی خدمت اور روحانیت کے لیے وقف کر دی۔ تیرتھ سوامی جی نے متعدد ادارے اور تحقیقی مراکز قائم کیے اور لوگوں میں سیکھنے کی خوشی کو پھیلانے کے لیے پرعزم تھے۔ ہندوستان کی ثقافت اور اقدار کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی قابل ستائش ہیں، جو ہماری سرزمین سے شروع ہوئی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی