بی جے پی کی اجولا اسکیم اب لکڑی بھاگیہ میں بدل گئی ہے : ڈی کے شیوکمار
بنگلورو، 31 مارچ (ہ س)۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کھانا پکانے کی گیس کی قلت اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’اجولا‘ اسکیم اب ’لکڑی بھاگیہ‘ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اب لوگوں
بی جے پی کی اجولا اسکیم اب لکڑی بھاگیہ میں بدل گئی ہے: ڈی کے شیوکمار


بنگلورو، 31 مارچ (ہ س)۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کھانا پکانے کی گیس کی قلت اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’اجولا‘ اسکیم اب ’لکڑی بھاگیہ‘ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اب لوگوں کو لکڑی پر گزارا کرنا پڑے گا۔

منگل کو یہاں کانگریس پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت جنگوں کو بہانہ بنا کر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے والی گیس کی ناکافی فراہمی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مرکز کی 'اجولا' اسکیم نہیں ہے؛ بلکہ یہ عوام کو 'لکڑی بھاگیہ' دینے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ایسے وقت میں، ریاستی حکومت کی ’گارنٹی‘ اسکیمیں عوام کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہیں۔

شیوکمار نے مزید الزام لگایا کہ ٹول ریٹ بڑھا کر اور تقریباً 900 ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مرکزی حکومت نے عام لوگوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 'اچھے دن' کے وعدے پر سوال کرتے ہوئے، انہوں نے پوچھا، اچھے دن کہاں ہیں؟ اب، 'کچے دن' (مشکل دن) آچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکم اپریل سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مرکزی حکومت نے عوام کو ’اپریل فول‘ بنایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande