
نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔
وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران مہاویر جینتی کے موقع پر وزیراعظم گاندھی نگر میں صبح تقریباً 10 بجے ’سمراٹ سمپریتی میوزیم‘ کا افتتاح کریں گے اور عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم احمد آباد کے سانند میں واقع ’کینز سیمیکون پلانٹ‘ کا دوپہر تقریباً 12.45 بجے افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ واو-تھراد جائیں گے، جہاں شام تقریباً 4 بجے 20,000 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کر کے قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ معلومات پروگرام کی سابقہ شام کو سرکاری اعلامیہ میں دی گئی تھیں۔ بھارتی جنتا پارٹی نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کے آج کے گجرات دورے کی تفصیلات اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن