
نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہاویر کے یوم پیدائش کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کا راستہ روشن کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے پوسٹ میں کہا کہ بھگوان مہاویر کے نظریات نہ صرف روحانی طور پر متاثر کن ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی گہرے طور پر معنویت رکھتے ہیں۔ مساوات اور ہمدردی پر ان کا زور ہمیں معاشرے کے تئیں ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان مہاویر کے پیغامات، جو سچائی، ہم آہنگی، اچھے اخلاق اور مساوات پر مبنی ہیں، بہت متاثر کن ہیں۔ ان کے عظیم افکار ہمیشہ انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت کی ایک کہاوت بھی شیئر کی اس کہاوت کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں خود ناپسند ہو۔
قابل ذکر ہے کہ بھگوان مہاویر کی جینتی جین مت کے 24 ویں تیرتھنکر کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جین روایت کے مطابق وہ 599 قبل مسیح میں ویشالی کے کنڈل پور میں پیدا ہوئے۔ اس دن مندروں میں خصوصی پوجا، جلوس ہوتے ہیں۔ مہاویر جینتی کا بنیادی پیغام عدم تشدد، سچائی، عدم ملکیت اور مساوات پر مبنی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ