
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ دہلی میٹرو کے سرخیوں میں رہے پوسٹر معاملے میں سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک ماڈیول کے مبینہ آپریٹر شبیر احمد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، شبیر احمد لون حال ہی میں سامنے آئے میٹرو پوسٹر معاملے میں دہشت گرد گروہ کو چلا رہا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ گینگ کے ارکان کو ہدایت دینے اور ان کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری سے اس نیٹ ورک سے متعلق اہم سراغ ملنے کا امکان ہے۔ فی الحال اس سے سخت پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد