اننت ناگ میں بے ہوش ہونے کے بعد سب انسپکٹر کی موت
سرینگر 30 مارچ (ہ س) جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں بٹالین ہیڈ کوارٹر کیہریبل میں ڈیوٹی کے دوران ایک سب انسپکٹر بے ہوش ہونے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ رنجیت سنگھ ولد اوتار سنگھ ساکن کڈیا
اننت ناگ میں بے ہوش ہونے کے بعد سب انسپکٹر کی موت


سرینگر 30 مارچ (ہ س) جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں بٹالین ہیڈ کوارٹر کیہریبل میں ڈیوٹی کے دوران ایک سب انسپکٹر بے ہوش ہونے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ رنجیت سنگھ ولد اوتار سنگھ ساکن کڈیال، آر ایس پورہ جموں کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افسر اچانک اپنے کمرے میں بے ہوش ہو گیا اور اسے فوری طور پر پی ایچ سی مٹن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے ایس ڈی ایچ سیر ہمدان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande