
ڈنڈوری، 30 مارچ (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت پوڈی گاو¿ں میں پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر آٹھ فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ایک دیہاتی کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
معلومات کے مطابق ہرا ٹولہ گاو¿ں کا رہنے والا شیو کمار ہنومنت ٹریکٹر ٹرالی پر لکڑیاں جمع کرنے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا۔ نیوسا پوڑی گھاٹ کے قریب گاڑی اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے گہری کھائی میں گر گئی۔ ٹرالی میں سوار شیو کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاو¿ں کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ سٹی کوتوالی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جے سی بی مشین کی مدد سے کھائی میں پھنسی لاش کو باہر نکالا۔
سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج درگا پرساد ناگپورے نے بتایا کہ متوفی انوراگ بیلیا کا ٹریکٹر پوڈی گاو¿ں سے کھیتوں کی طرف چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد سے ڈرائیور فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے انکوائری رپورٹ تیار کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ