ایران کا بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی صنعتوں سے منسلک فیکٹریوں پر حملہ
تہران، 29 مارچ (ہ س)۔ ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں واقع متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوجی اور ایرو اسپیس صنعتوں سے منسلک دو صنعتی کارخانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی آر جی سی کے مطابق، یہ کارروا
ایران کا بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی صنعتوں سے منسلک فیکٹریوں پر حملہ


تہران، 29 مارچ (ہ س)۔

ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں واقع متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوجی اور ایرو اسپیس صنعتوں سے منسلک دو صنعتی کارخانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی آر جی سی کے مطابق، یہ کارروائی میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے آئی آر جی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی فورسز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین میں امریکی فوج اور ایرو اسپیس صنعتوں سے منسلک دو صنعتی کارخانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

آئی آر جی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس کی جنوبی ساحلی ریاستوں کے صنعتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے امریکہ اور اسرائیل کے بدنیتی پر مبنی اقدامات کے بعد آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس اور بحری جنگجوو¿ں نے ایک ہائبرڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ انہوں نے خطے میں امریکی فوج اور ایرو اسپیس صنعتوں سے منسلک دو فیکٹریوں کو نشانہ بنایا- متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس ایلومینیم (ایمل) فیکٹری اور بحرین میں ایلومینیم بحرین (البا) فیکٹری۔

ایمل فیکٹری میں دنیا کی سب سے لمبی ایلومینیم پیداواری لائن ہے، جس کی پیداواری صلاحیت 1.3 ملین ٹن ہے۔ دریں اثنا، امریکی کمپنیوں کی البا ایلومینیم فیکٹری میں سرمایہ کاری اور حصص ہیں، جو امریکہ کی فوجی صنعتوں کے لیے سامان تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کیا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے علاوہ کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور عام شہری بھی مارے گئے۔ ان حملوں میں جانی نقصان اور ایران کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اس کے جواب میں ایران خلیجی ملک میں امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande