بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی موت پر امریکی مرکزی کمان کا تبصرہ
واشنگٹن،27مارچ(ہ س)۔اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی ہلاکت پر پہلے امریکی رد عمل میں امریکی مرکزی کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ تنگسیری کی موت خطے میں سلامتی کو مضبوط کرنے میں
بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی موت پر امریکی مرکزی کمان کا تبصرہ


واشنگٹن،27مارچ(ہ س)۔اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی ہلاکت پر پہلے امریکی رد عمل میں امریکی مرکزی کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ تنگسیری کی موت خطے میں سلامتی کو مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تنگسیری نے آٹھ سال تک پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کی قیادت کی، جس کے دوران انہوں نے ہزاروں بے قصور ملاحوں کو ہراساں کیا، ڈرونز اور میزائلوں سے سیکڑوں جہازوں پر حملے کیے اور لا تعداد بے گناہ شہریوں کو قتل کیا۔ انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جون 2019 میں تنگسیری کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا، جبکہ 2024 میں ڈرونز کی تیاری سے متعلق ان پر مزید ثانوی پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں۔

ایڈمرل کوپر نے وضاحت کی کہ 28 فروری کو فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک ایرانی بحریہ کے 92 فی صد بڑے جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج مشرق وسطیٰ یا دنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طویل دتی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد اب اس بحری فوج کا زوال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج پر امریکی فوجی حملے جاری رہیں گے۔ کوپر نے تمام ایرانیوں کو جو پاسدارانِ انقلاب میں کام کر رہے ہیں، مشورہ دیا کہ وہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے مراکز خالی کر کے گھروں کو لوٹ جائیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح بندر عباس پر کیے گئے حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس چیف بہنام رضائی کی ہلاکت کا بھی اعلان کیا تھا۔ گذشتہ ماہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل درجنوں اہم سیاسی اور فوجی رہنماو¿ں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ جنگ کے پہلے ہی دن امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور اور مسلح افواج کے سربراہ عبد الرحیم موسوی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی اور ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ سمیت کئی دیگر اعلیٰ افسران کو بھی قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ اسرائیل نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت تمام بڑے رہنماو¿ں کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande