
بیڑ ، 27 مارچ (ہ س)۔ بیڑ ضلع کے گیورائی تعلقہ کے جاتےگاؤں میں 27 مارچ کو ایک بس سے ڈیزل چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے رات کے وقت ٹینک کا لاک توڑ کر تقریباً 80 لیٹر ڈیزل چرا لیا۔ یہ بس یمائی دیوی مندر کے سامنے کھڑی تھی۔ اسی دوران چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کاکڑے اور کنڈکٹر پوار اس وقت یمائی دیوی ٹرسٹ کی عمارت کے دفتر میں موجود تھے اور انہیں صبح کے وقت اس واقعے کی اطلاع ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرپنچ بندو نانا پوار نے تلواڑا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پنچنامہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق بٹ عملدار نارائن کاکڑے اس کیس کی جانچ کر رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے