ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے گھریلو بین الاقوامی سیزن 2026-27 کے شیڈول کا اعلان، کل 22 میچ کھیلے جائیں گے
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) نے ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے 2026-27 کے گھریلو بین الاقوامی سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا اس سیزن کے دوران ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے اور آسٹریلیا کی میز
Sports-Cricket-Team-India-home-season


نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) نے ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے 2026-27 کے گھریلو بین الاقوامی سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا اس سیزن کے دوران ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گی۔ پورے سیزن میں 17 شہروں میں کل 22 بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے، جو ملک بھر کے شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہوگی شروعات

گھریلو سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والی سیریز سے ہوگا۔ اس دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل شامل ہوں گے۔ ون ڈے میچ تروواننت پورم، گوہاٹی اور نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جائیں گے، جب کہ ٹی20مقابلے لکھنو¿، رانچی، اندور، حیدرآباد اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا دکے خلاف وائٹ بال مقابلہ

دسمبر 2026 میں سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کا دورہ کرے گی۔اس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچ دہلی، بنگلورو اور احمد آباد میں جبکہ ٹی 20میچ راجکوٹ، کٹک اور پونے میں کھیلے جائیں گے۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز

زمبابوے کی ٹیم نئے سال 2027 کے آغاز میں ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے جو کولکاتا، حیدرآباد اور ممبئی میں منعقد ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف باوقار ٹیسٹ سیریز سے ہوگا ہوم سیزن کا اختتام

گھریلو سیزن کا اختتام آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہوگا، جس کا آغاز 21 جنوری 2027 کو ناگپور میں ہوگا۔ اس کے بعد میچز چنئی، گوہاٹی، رانچی اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز کرکٹ کی دنیا کی دو مضبوط ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی گواہ بنے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande