
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لیگ مرحلے کے بقیہ 50 میچ 13 اپریل سے 24 مئی کے درمیان ملک بھر کے 12 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ پلے آف میچ کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے بنگلورو، ممبئی، چنئی، کولکاتا، دہلی، احمد آباد، حیدرآباد، لکھنو¿، جے پور، دھرم شالہ، رائے پور اور نیو چنڈی گڑھ میں ہوں گے۔ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اس اہم مرحلے میں پلے آف اسپاٹس کے لیے سخت مقابلہ کریں گی اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن کے لیے جنگ مزید دلچسپ ہونے کی امید ہے۔
دوسرے مرحلے کا آغاز 13 اپریل کو سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان حیدرآباد میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔ یہ میچ آنے والے دلچسپ میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گا۔ اس مرحلے میں کل آٹھ ڈبل ہیڈرز بھی کھیلے جائیں گے۔ دوپہر کے میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر3:30پر شروع ہوں گے، جبکہ شام کے میچ شام 7:30 پر شروع ہوں گے۔
پنجاب کنگز اپنے ہوم میچ نیو چنڈی گڑھ اور دھرم شالہ میں کھیلے گی، اس مرحلے کے دوران دھرم شالہ میں تین میچ بھی شامل ہیں۔ راجستھان رائلز جے پور میں چار ہوم میچز کی میزبانی کرے گی، جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور تین ہوم میچ بنگلورو اور دو رائے پور میں کھیلے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد