
فلم شائقین ”ناگبندھم“کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب”رام نومی“ 2026 کے خاص موقع پر، میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔میکرز کی جانب سے جاری کیے گئے نئے پوسٹر کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ ’ناگبندھم‘ 3 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اس سے قبل مہیش بابو نے مہاشیو راتری کے موقع پر فلم کا ٹیزر ریلیز کیا تھا، جسے ناظرین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا تھا۔ یہ فلم ابھیشیک پکچرز اور نک اسٹوڈیو کے بینرز تلے تیار کی گئی ہے، جب کہ اسے ابھیشیک نامہ نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے۔
اداکار وراٹ کرن فلم میں ’مہادیو‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ نبھا نتیش ’پاروتی‘ کا کردار ادا کریں گی۔ ایشوریہ مینن، مہیش منجریکر، اور جگپتی بابو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی ہندوستان کے قدیم وشنو مندروں کے اسرار کے گرد بُنی گئی ہے، جو ا سے ایک شاندار اور سنسنی خیز سنیما کا تجربہ بناتی ہے۔ شائقین بڑی اسکرین پر اس اساطیری داستان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد