
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا کے اے -350 طیارے میں پھر سے تکنیکی خرابی آئی ، جس کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے جا رہی فلائٹ نمبر اے آئی -111 کو احتیاط کے طور پر دہلی واپس آنا پڑا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ لندن جانے والے ایئر انڈیا کے اے 350 طیارے میں تکنیکی خرابی آئی۔ ٹیک آف کے تقریباً سات گھنٹے بعد، درمیان راستے میں ہی ہوائی جہاز کو احتیاطی طور پر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا اوراس کی بحفاظت دہلی واپسی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے طیارے کا تفصیلی تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے اور سارا عمل حفاظتی پروٹوکول کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد