پولیس نے کٹھوعہ میں غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کیا
جموں, 24 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں 2 ڈمپر اور 5 ٹریکٹر ٹرالیاں شامل ہیں، جو بغیر اجازت تعمیراتی مواد کی نقل و حمل میں ملوث ت
Vehicle


جموں, 24 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں 2 ڈمپر اور 5 ٹریکٹر ٹرالیاں شامل ہیں، جو بغیر اجازت تعمیراتی مواد کی نقل و حمل میں ملوث تھیں۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ 23 مارچ کو تھانہ کٹھوعہ کے حدود میں گشت کے دوران دو ڈمپر گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا، جو بغیر قانونی اجازت کے ریت لے جا رہے تھے۔اسی طرح بلّاور کے علاقوں میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید ٹریکٹر ٹرالیاں ضبط کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande