دہلی حکومت کے بجٹ میں ایم سی ڈی کو 11,666 کروڑ اور پی ڈبلیو ڈی کو 5,921 کروڑ روپے مختص
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے 1,03,700 کروڑ کے بجٹ میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) اور دہلی پی ڈبلیو ڈی کو بڑی سوغاتیں دی گئی ہیں۔ بجٹ میں ایم سی ڈی کو 11,666 کروڑ
دہلی حکومت کے بجٹ میں ایم سی ڈی کو 11,666 کروڑ اور پی ڈبلیو ڈی کو 5,921 کروڑ روپے مختص


نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے 1,03,700 کروڑ کے بجٹ میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) اور دہلی پی ڈبلیو ڈی کو بڑی سوغاتیں دی گئی ہیں۔ بجٹ میں ایم سی ڈی کو 11,666 کروڑ اور پی ڈبلیو ڈی کے لیے 5,921 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کی ترقی یمنا پار کے مناسب ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ پچھلی حکومتوں نے یمنا پار کی ترقی کو نظر انداز کیا۔ ہم نے سال بجٹ میں ٹرانس یمنا ڈیولپمنٹ بورڈ کو فعال کیا۔ بجٹ میں یمنا پار علاقے کی مناسب ترقی کے لیے ٹرانس یمنا ڈیولپمنٹ بورڈ کو 300 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یمنا پار کی طرح دہلی کا ایک بڑا حصہ غیر مجاز کالونیوں میں رہتا ہے، جو برسوں سے نظراندازکئے گئے ہیں۔ ان کالونیوں میں بنیادی سہولیات جیسے سڑک، نکاسی آب، روشنی وغیرہ کی ترقی کے لیے 800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی صرف میٹرو شہر نہیں، اس کی روح دیہات سے بھی زندہ ہے۔ دہلی گرام ترقی بورڈ کے لیے 787 کروڑ روپے مختص کرکے دہلی کے دیہی علاقوں کو ترقی کی مرکزی دھارے میں لایا جا رہا ہے۔ ہم دہلی کو صرف اوپر سے نہیں، اندر سے بھی مضبوط بنا رہے ہیں، کیونکہ جڑوں سے جڑی ترقی ہی پائیدار ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ دہلی کے بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی کے لیے ترقی محکمہ کے لیے بھی 959 کروڑ روپے کا بجٹ میں انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کی 1400 کلومیٹر سڑکوں میں سے 400 کلومیٹر سڑکوں کی از سر نو تعمیرگذشتہ سال میں کی گئی۔ اس سال میں 750 کلومیٹر سڑکوں کی از سر نو تعمیر کے لیے 1392 کروڑ روپے کی تجویز بجٹ میں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کی سڑکوں کے لیے مختلف منصوبوں کے تحت تقریباً 1,000 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ نوٹیفائیڈ اور غیر مطابقت رکھنے والے صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 160 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande