
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں کولڈ اسٹوریج کی چھت کے گرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا،’میں اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک عمارت کے گرنے سے ہونے والے سانحے سے بہت غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘
انہوں نے کہا، ’وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ایک کو 50،000 روپے ملیں گے۔‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan