وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتراکھنڈ پہنچے، وزیر اعلیٰ دھامی نے ان کا استقبال کیا
پنت نگر، 21 مارچ (ہ س)۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر اتراکھنڈ پہنچے۔ پنت نگر ہوائی اڈے پر وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ان کا استقبال کیا۔ پنت نگر ایرپورٹ پر انتظامی عہدیدار اور عوامی نمائندے موجود تھے۔ ریاست میں دھامی ح
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتراکھنڈ پہنچے، وزیر اعلیٰ دھامی نے ان کا استقبال کیا


پنت نگر، 21 مارچ (ہ س)۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر اتراکھنڈ پہنچے۔ پنت نگر ہوائی اڈے پر وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ان کا استقبال کیا۔ پنت نگر ایرپورٹ پر انتظامی عہدیدار اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

ریاست میں دھامی حکومت کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر ہلدوانی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ریاستی حکومت کی کامیابیوں اور ترقیاتی کاموں کو دکھایا جائے گا۔

لوگ صبح سویرے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے اور آہستہ آہستہ بھیڑ بڑھتی گئی۔ تقریب میں شرکت کے لیے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ چکے ہیں۔ انتظامیہ نے پنڈال میں تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔

مرکزی وزیر کا اتراکھنڈ میں خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ دھامی نے ٹوئٹر پر لکھا، ”دیو بھومی اتراکھنڈ میں ان کی آمد پر میں نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande