کنگ کا ایکشن سب کو حیران کر دے گا
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی انتہائی متوقع فلم ''کنگ'' کو ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی ایکشن فلم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سدھارتھ آنند فلم میں ایک خصوصی ایکشن کے لیے 10 تربیت یافتہ روسی جنگجوو¿ں
کنگ کا ایکشن سب کو حیران کر دے گا


ایران کا متحدہ عرب امارات کو انتباہ اگر حملہ ہوا تو راس الخیمہ کو تباہ کر دیں گے


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی انتہائی متوقع فلم 'کنگ' کو ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی ایکشن فلم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سدھارتھ آنند فلم میں ایک خصوصی ایکشن کے لیے 10 تربیت یافتہ روسی جنگجوو¿ں کو ممبئی لائے ہیں۔ اس عظیم الشان منظر کی تیاریاں ولے پارلے میں ایک پرانی مل سیٹ پر مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ ہائی آکٹین ایکشن سین ممبئی کی گولڈن ٹوبیکو فیکٹری میں 23 مارچ سے شروع ہونے والے ایک بڑے سیٹ پر شوٹ کیا جائے گا، جو تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ فلم کی ٹیم اسٹائلائزڈ ایکشن کے بجائے حقیقت پسندانہ اور گراو¿نڈ فائٹ کوریوگرافی پر توجہ دے رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان باڈی ڈبل کے بغیر خود خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے خصوصی تیاریاں بھی کی ہیں۔

فلم کی ایک اور خاص بات وجے دشمی کے پس منظر میں شوٹ کیا گیا ایک ایکشن سین ہے، جس میں سہانا خان اپنے والد شاہ رخ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر نظر آئیں گی۔ اس سیکونس کی شوٹنگ کے لیے دونوں نے لگاتار آٹھ راتوں تک کام کیا۔ کنگ کے بارے میں مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ اس میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پادوکون، اور رانی مکھرجی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 2026 کے کرسمس پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande