
چنئی، 19 مارچ (ہ س)۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ریاست کے تمام 234 حلقوں پر تنہا لڑنے والی پارٹی نام تملر کانچی (ایک ٹی کے)نے آج اپنا انتخابی منشورجاری کر دیا۔ پارٹی نے انتظامی سہولت کے لیے تمل ناڈو کے پانچ شہروں کو دارالحکومت کے طور پر ترقی دینے سمیت49اہم وعدے کئے ہیں۔ بھی شامل ہے۔
جمعرات کو، این ٹی کے پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر سیمان نے چنئی میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ 462 صفحات پر مشتمل تفصیلی منشور میں 49 عنوانات پر مشتمل کئی اہم وعدے ہیں۔ ان میں سب سے اہم ،پارٹی کے ذریعہ انتظامی سہولت کے لیے تمل ناڈو کے پانچ شہروں کو دارالحکومت کے طور پر ترقی دینے کا وعدہ کیا گیاہے۔
این ٹی کے کے چیف کوآرڈینیٹر سیمان نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں تروچیراپلی کو انتظامی دارالحکومت، چنئی کو تکنیکی دارالحکومت، کوئمبٹور کو صنعتی دارالحکومت، مدورائی کو ثقافتی دارالحکومت اور کنیا کماری کو روحانی/فلسفیانہ دارالحکومت کے طور پر تیار کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ سیمان نے وضاحت کی کہ ان میں سے ہر ایک شہر اپنے اپنے علاقوں میں ایک خاص کردار ادا کرے گا۔
چیف کوآرڈینیٹر سیمن نے کہا کہ پارٹی نے سرکاری نوکریوں، بدعنوانی کے مکمل خاتمے اور تمام بدعنوان لوگوں کی جائیداد ضبط کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
پارٹی نے پانی کے وسائل کے تحفظ، پینے کے صاف پانی، عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال، خواتین کے حقوق اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سیمان نے کہا کہ یہ صرف انتخابی منشور نہیں ہے بلکہ ان کی ممکنہ حکومت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے۔
انہوں نے مفت اسکیموں کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں لانا ہے۔
اس کے علاوہ این ٹی کے پارٹی کے منشور میں 60 سال سے زیادہ عمر کے کسانوں کو پنشن، شراب کی دکانوں کو ایک سال کے اندر مرحلہ وار بند کرنے، ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن کو ختم کرنے اور ”تمل کمیونٹی“ کو ترجیح دینے، کالج کے طلباءکے تعلیمی قرضوں کی مکمل معافی، ندیوںکا پانی استعمال کرنے سافٹ ڈرنک بنانے والی فیکٹریوں پر پابندی عائد کرنے ،پینے کے پانی کی فروخت پر روک لگا کر سب کو مفت پانی مہیا کرانے ،انگریزی میڈیم میڈیکل کی تعلیم تمل زبان میں کرنے اور بھرتیداسن کے ذریعہ تخلیق کردہ ’جیون میں سیدھا پن کرنے والی “گیت ہی تمل ماں کو سلام کے طور پر پیش کئے جانے کا وعدہ کیا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد