صدر جمہوریہ نے شری رام جنم بھومی مندر میں ’شری رام ینتر‘ نصب کیا
۔گورنر اور وزیراعلیٰ نے صدر جمہوریہ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔ میئر نے علامتی اشارے کے طور پر صدر جمہوریہ کو شہر کی چابیاں پیش کیں ایودھیا، 19 مارچ (ہ س)۔ چیتر نوراتری کے پہلے دن جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھگوان شری رام کے شہر ایودھی
Ayodhya-ram-mandir-trast-


۔گورنر اور وزیراعلیٰ نے صدر جمہوریہ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا

۔ میئر نے علامتی اشارے کے طور پر صدر جمہوریہ کو شہر کی چابیاں پیش کیں

ایودھیا، 19 مارچ (ہ س)۔ چیتر نوراتری کے پہلے دن جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھگوان شری رام کے شہر ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں سناتن نو سموتسر کے موقع پر شری رام ینتر کی تنصیب کیا۔ یہ شری رام ینتر رام جنم بھومی مندر کی دوسری منزل پر ویدک آچاریوں کے ذریعہ منتروں کا جاپ اور پوجا کے بعد نصب کیا گیا تھا۔ ایودھیا کے لوگوں نے صدر جمہوریہ مرمو کا ہوائی اڈے سے مندر تک شاندار استقبال کیا۔

جمعرات کو صدر جمہوریہ مرمو کے ایودھیا پہنچنے پر، گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔ میئر مہنت گریش پتی ترپاٹھی نے صدر جمہوریہکا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ”شہر کی چابی“ پیش کی۔ اس اعزاز کو شہر کی طرف سے مہمان کو دیا جانے والا سب سے بڑا علامتی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ایودھیا کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ائیرپورٹ سے مندر تک ثقافتی تقریبات کا انعقاد

اس کے بعد صدر جمہوریہ کا قافلہ ہوائی اڈے سے شری رام جنم بھومی مندر کے لیے روانہ ہوا۔ پورا راستہ تہوار کا سماں تھا۔ سڑک کے دونوں طرف تقریباً 20 ثقافتیاسٹیج سجائے گئے تھے، جہاں تقریباً 250 فنکاروں نے رامائن پر مبنی پیشکش سے پورے ماحول کوعقیدت سے بھر دیا۔ ہندوستانی ملبوسات میں ملبوس فنکاروں نے استقبالیہ گیتوں، بھجنوں، اودھی-بھوجپوری لوک گیتوں اور لوک رقصوں سے سامعین کو مسحور کیا۔

ایودھیا کے باشندوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا

ایودھیا کے لوگوں نے بھی سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ملک کے پہلے شہری کا خیر مقدم کیا۔ صدر جمہوریہ نے ایودھیا کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔ تقریب کو مزید شاندار بنانے کے لیے، راستے میں ثقافتیاسٹیج پر رام لیلا کے مناظر، جھانکیاں، ڈھول-نگاڑا، شنکھ پھونکنے، ویدوں کا پاٹھ کیا اور بھجن- کیرتن جیسی روایتی پیش کش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے ایودھیا کے بھرپور مذہبی اور ثقافتی ورثے کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ صدرجمہوریہ کی آمد کے لیے سجے ایودھیا شہر میں ہر طرف عقیدت، جوش اور مسرت کا ماحول دیکھا گیا۔

سری رام ینتر مندر کی دوسری منزل پر نصب کیا گیا

شری رام مندر پہنچ کر صدر جمہوریہ مرمو نے سب سے پہلے بھگوان شری رام للاکے درشن کر پوجا کی اور آرتی کی۔ اس کے بعد شری رام ینتر نصب کرنے کی رسم ادا کی۔ تمام رسومات کے بعد شری رام ینتر کی تنصیب کے ساتھ، شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر نے ایک نئی تاریخ کا مشاہدہ کیا۔ جیسے ہی شری رام ینتر نصب کیا گیا، شری رام جنم بھومی مندر کمپلیکس بھگوان شری رام کے نعروں سے گونج اٹھا۔ صدر جمہوریہ نے شری رام مندر کے احاطے کا دورہ کیا اور دیواروں پر کندہ تصویروں کا مشاہدہ کیا۔ تنصیب کے موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، کیرالہ کی ماں امرتا نند مائی، شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے، ٹرسٹ کے خزانچی گووند دیو گری، ٹرسٹی انل مشرا اور ممبر گوپال کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے سنتوں اور 70 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔

شنکراچاریہ وجےندر نے شری رام ینتر بھیجا ہے

اس شری رام ینتر کو دو سال قبل جگد گرو شنکراچاریہ وجیندر سرسوتی مہاراج نے ایک شوبھا یاترا کے ذریعہ ایودھیا بھیجا تھا۔ ویدک ریاضی اور ہندسی شکلوں پر مبنی یہینتر دیوتاو¿ں کا مسکن سمجھا جاتا ہے اور اس میں مثبت توانائی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ شری رام ینتر کے لیے نو روزہ ویدک رسم پہلے ہی مندر میں شروع ہو چکی تھی، جو جنوبی ہندوستان، کاشی اور ایودھیا کے آچاریوں نے کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande