آسام اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 88 امیدواروں کی فہرست جاری کی
گوہاٹی، 19 مارچ (ہ س)۔ آسام کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی دہلی میں دو روزہ میٹنگ کے بعد آج 126 رکنی آسام اسمبلی کے لیے 88 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی بدھ کی دیر رات ن
Assam-Assembly-Election-BJP-Candidates


گوہاٹی، 19 مارچ (ہ س)۔ آسام کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی دہلی میں دو روزہ میٹنگ کے بعد آج 126 رکنی آسام اسمبلی کے لیے 88 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی بدھ کی دیر رات نئی دہلی میں قومی صدر نتن نوین کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے دیگر تمام اراکین موجود تھے۔ مرکزی انتخابیکمیٹی نے 2026 کے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے 88 امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی۔ فہرست میں چھ خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں اہم ترین ایم ایل اے کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی نے اپنے اتحادیوں، آسوم گن پریشد (اے جی پی) کے لیے 26 اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) کے لیے 11 سیٹیں چھوڑی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande