شیئر بازار میں مسلسل تیسری دن خریداروں کا زور رہا،سینسیکس اور نفٹی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ آج مسلسل تیسرے کاروباری روز مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ مضبوط عالمی اشارے، خام تیل کی قیمتوں میں نرمی، آئی ٹی شعبےمیں بھاری خریداری اور انڈیا وولٹی لیٹی انڈیکس (انڈیاوی آئی ایکس) کی سطح میں کم
Stock-Market-Closing


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ آج مسلسل تیسرے کاروباری روز مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ مضبوط عالمی اشارے، خام تیل کی قیمتوں میں نرمی، آئی ٹی شعبےمیں بھاری خریداری اور انڈیا وولٹی لیٹی انڈیکس (انڈیاوی آئی ایکس) کی سطح میں کمی کی وجہ سے تقریباً دن بھرحصص بازار میں مثبت ماحول رہا۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ کاروبار کے پہلے 1 گھنٹے میں مسلسل اتار چڑھاو رہا، لیکن اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا دباو¿ بڑھایا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں تیزی آئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسیکس اور نفٹی 0.83 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔

آج دن کے کاروبار کے دوران ،آئی ٹی، رئیلٹی اور آٹو موبائل شعبےکے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح ٹیلی کام، انفراسٹرکچر، میڈیا، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈور ایبل، بینکنگ، ایف ایم سی جی، فارماسیوٹیکل، آئل اینڈ گیس، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب آج میٹل سیکٹر کے حصص میں مسلسل فروخت کا دباو¿ رہا۔ بروڈر مارکیٹ میں بھی آج مسلسل خریدار رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 2.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.67 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج آئی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 5.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد بڑھ کر 438.81 لاکھ کروڑ روپے(عارضی) ہو گئی، جبکہ گزشتہ کاروباری دن یعنی منگل کو 433.3 لارکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 5.51 لاکھ کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار میں بی ایس ای میں 4,432 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 3,796 شیئر اضافے کے ساتھ بند ہوئے ،جبکہ 1,096 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا ، وہیں 140 کے حصص بغیر کسی اتار -چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج،این ایس ای میں 2,973 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,391 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 582 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 24 شیئر فائدہ کے ساتھ ور 6 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 38 حصص سبز اور 12 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 296.71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,367.55 پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے کے دوران منافع وصولی کی وجہ سے انڈیکس گرکر 76,187.92 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے خریدار ی کا زور بنانے کی کوشش کی ، جس سے اس انڈیکس نے رفتار پکڑ لی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کے سبب سینسیکس کو دوپہر 2 بجے کے فوراً بعد 929.38 پوائنٹس کے اضافے سے 77,000.22 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے آخری گھنٹے میں منافع وصولی شروع ہوگئی۔ منافع وصولی کی وجہ سے، سینسیکس اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 296.09 پوائنٹس گر کر 633.29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,704.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 51.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23,632.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد پہلے گھنٹے تک انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاو¿ ہوتا رہا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری میں تیزی لائی، جس کی وجہ سے دوپہر 2:30 کے قریب نفٹی 281.10 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 23,862.25 کی سطح پر آگیا ۔ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہوگئی، جس سے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔ ٹریڈنگ کے آخری گھنٹہ میں فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے نفٹی اپنے پچھلے اونچائی سے 84.45 پوائنٹس نیچے آ کر 196.65 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,777.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے دن کے کاروبار کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے، جیو فائنانشیل نے 4.46 فیصد، ایٹرنل 3.37 فیصد،ٹیک مہندرا 3.23 فیصد، انفوسس 2.77 فیصد اور مہندرا اینڈ مہندرا 2.74 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، کول انڈیا 1.53 فیصد، این ٹی پی سی 1.27 فیصد، ہندوستان یونی لیور 1.06 فیصد، سیپلا 1.05 فیصد اور سن فارماسیوٹیکلز 0.90 فیصد بڑھے اور آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande