
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔پانچویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ کے دوسرے دن، شیام لال کالج نے مردوں کے زمرے میں یکطرفہ مقابلے میں سینٹ اسٹیفنز کالج کو 13-1 سے شکست دی۔
سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج گراو¿نڈ میں شیام لال کالج کے اتل چودھری نے پانچ، پرتیوش سنگھ جگی نے تین، منموہن، ابھیشیک، ہرش، پنکج اور آکاش نے ایک ایک گول کیا۔ ہارنے والی ٹیم کے لیے واحد گول وشال نے کیا۔ شیام لال کالج کے اتل چودھری کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ سینٹ اسٹیفنز کالج کی یہ مسلسل دوسری بڑی شکست ہے۔
ہنس راج کالج اور اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس ) کے درمیان مقابلہ 2-2 سے برابری پر ختم ہوا۔ ہنس راج کالج کے گرشیش کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
خواتین کے زمرے میں دہلی یونیورسٹی کے الومنا نے شیاما پرساد مکھرجی کالج کو 2-1 سے ہرایا۔ دہلی یونیورسٹی کے ایلومنا کی سنگیتا یادو کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد