شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رخ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رخ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان کمزوری کا رخ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوط
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رخ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان کمزوری کا رخ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بن جانے کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس اپنی تمام سبقت گنوا کر سرخ نشان میں گر گئے۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے ان دونوں انڈیکس نے بحالی کر کے ایک بار پھر سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.27 فیصد اور نفٹی 0.39 فیصد کی اچھال کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے بھارتی ایئرٹیل، ماروتی سوزوکی، ایشین پینٹس، بھارت الیکٹرانکس اور انٹر گلوب ایوی ایشن کے شیئر 1.21 فیصد سے لے کر 0.45 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، انفوسس، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ٹیک مہندرا اور بجاج فن سرو کے شیئر 2.21 فیصد سے لے کر 0.85 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,264 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,316 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 948 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 16 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 14 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 30 شیئر سبز نشان میں اور 20 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 323.83 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 75,826.68 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب پہلے 15 منٹ میں ہی یہ انڈیکس ٹوٹ کر 75,324.73 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے سینسیکس 205.97 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 75,708.82 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 84.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,493.20 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی دباو بننے کے سبب تھوڑی ہی دیر میں یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 150 پوائنٹس پھسل کر سرخ نشان میں 23,346.60 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 91.55 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 23,500.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande