وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کر کے ہمت اور خود اعتمادی کےذریعہ ناممکن کو ممکن بنانے کا پیغام دیا
نئی دہلی, 17 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سنسکرت کہاوت کا اشتراک کیا اور ہمت، خود اعتمادی اور قوت ارادی کو انسان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جس شخص میں ہمت اور عزم ہو، اس کے لیے
PM


نئی دہلی, 17 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سنسکرت کہاوت کا اشتراک کیا اور ہمت، خود اعتمادی اور قوت ارادی کو انسان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔

وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جس شخص میں ہمت اور عزم ہو، اس کے لیے زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ اعتماد اور قوت ارادی سے مشکل ترین چیلنجز پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح ایک شیر میں ہزار ہاتھیوں کے جھنڈ کو شکست دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، اسی طرح انسان کو بھی اپنی باطنی طاقت کو پہچاننتے ہوئے شیر کی طرح بہادر، خوداعتمادی اور بے خوف ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande