
امپھال، 17 مارچ (ہ س) منی پور میں کالعدم تنظیموں کے کیڈروں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران تینگنوپال ضلع میں مختلف تنظیموں کے پانچ کیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس عسکریت پسندوں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز، سیکورٹی فورسز نے تینگنوپال ضلع کے مورہ پولیس اسٹیشن کے تحت بین الاقوامی سرحدی چوکی (بی پی) 73 اور 75 کے درمیان سے پانچ وی بی آئی جی کیڈروں کو گرفتار کیا۔ غور طلب ہے کہ مورہ علاقہ کی میانمار کے ساتھ سرحد ملتی ہے۔
گرفتار کیڈروں کی شناخت تھنگجام اشوک کمار سنگھ عرف کھونگتھانگ (پریپاک)، لائشرام نپماچا سنگھ عرف لویا (پریپاک)، تھنگجام منیماتم میتی عرف ثنا (کے وائی کے ایل)، لائشرام اناو¿ سنگھ عرف سنماچا (کے سی پی-ایم ایف ایل) اور چنگنگ بام شکتی سنگھ عرف فیرن (کے سی پی-ایم ایف ایل)کے طور پر کی گئی ہے۔ گاو¿ں پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی