انڈین ویلز 2026: آرینا سبالینکا نے ایلینا رائباکینا کو شکست دے کر جیتابی این پی پریباس اوپن کا خطاب
کیلیفورنیا، 16 مارچ (ہ س)۔ دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے آخرکار بی این پی پریباس اوپن (انڈین ویلز) 2026 کا خطاب جیت کر طویل انتظار ختم کر دیا۔ اتوار (پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق) کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز فائنل م
انڈین ویلز 2026: آرینا سبالینکا نے ایلینا رائباکینا کو شکست دے کر جیتابی این پی پریباس اوپن کا خطاب


کیلیفورنیا، 16 مارچ (ہ س)۔

دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے آخرکار بی این پی پریباس اوپن (انڈین ویلز) 2026 کا خطاب جیت کر طویل انتظار ختم کر دیا۔ اتوار (پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق) کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز فائنل میں، سبالینکا نے ایلینا رائباکینا کو 3-6، 6-3، 7-6(6) سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا 23 واں ٹائٹل جیت لیا۔

رائباکینا نے فائنل میچ کا آغاز غلبہ کے ساتھ کیا۔ اس نے ابتدائی سیٹ میں سبالینکا کی سروس توڑ کر 4-2 کی برتری حاصل کی اور اپنے بیک ہینڈ پر مسلسل دباو¿ ڈال کر پہلا سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سبالینکا پورے ٹورنامنٹ میں کوئی سیٹ ہاری۔

دوسرے سیٹ کا آغاز بھی سبالینکا کے لیے مشکل تھا۔ رائباکینا نے پہلے ہی گیم میں ان کی سروس کو بریک کردیا۔ تاہم، سبالینکا، جو چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی ہیں، نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ مسلسل جارحانہ کھیل کے ساتھ اس نے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن تیسرا سیٹ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ سبالینکا نے ابتدائی سروس توڑ کر 3-1 کی برتری حاصل کر لی، لیکن رائباکینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 5-5 سے برابر کر دیا اور پہلی بار سیٹ میں برتری حاصل کی۔ تاہم، سبالینکا نے فوری جواب دیتے ہوئے میچ کو ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔

ٹائی بریک پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست جدو جہد دیکھنے میں آئی، اسکور 6-6 تک پہنچا۔ سبالینکا نے اس کے بعد ٹائی بریک 8-6 سے جیتنے کے لیے دو اہم پوائنٹس حاصل کیے اور میچ جیتتے ہی گھٹنے پر بیٹھ گئی۔ یہ جیت ان کے لیے خاص تھی، کیونکہ تین سال کے انتظار اور تین آخری شکستوں کے بعد بالآخر انہوں نے انڈین ویلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande