امباداس دانوے کو نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں
امباداس دانوے کو نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاںاورنگ آباد، 16 مارچ (ہ س)۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما امباداس دانوے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے انہیں نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں
Crime Maha Danve Threat Calls


امباداس دانوے کو نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاںاورنگ آباد، 16 مارچ (ہ س)۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما امباداس دانوے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے انہیں نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اورنگ آباد کے پولیس کمشنر کو تحریری شکایت دے کر کارروائی کی درخواست کی ہے۔ دانوے کے مطابق انہیں گزشتہ 3 سے 4 دن کے دوران متعدد دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کالز رات 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان آتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہوں نے ان کالز کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ انہیں لگا کہ شاید کوئی معمولی بات ہو، لیکن جب یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا تو انہوں نے پولیس کو شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔امباداس دانوے نے کہا کہ ایسی دھمکیوں سے ان کی اور ان کے خاندان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور کال کرنے والے شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande