سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی
جموں, 16 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی علی الصبح پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ہری بابو سکنہ اتر پردیش کی ل
Crime


جموں, 16 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی علی الصبح پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ہری بابو سکنہ اتر پردیش کی لاش سانبہ کے پنٹھی علاقے میں قائم بی ایس ایف کی ایک کیمپ پوسٹ کے اندر لٹکی ہوئی حالت میں پائے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔اہلکار کی لاش کو قانونی لوازمات کی تکمیل اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ خودکشی کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande