
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ کے کٹک کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں صدر مرمو نے کہا کہ انہیں کٹک کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
نائب صدر رادھا کرشنن نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ کٹک کے اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کٹک کے اسپتال میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی دردناک تھا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے ایک کروڑ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے۔ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر زخمی کو 50 ہزار روپے۔ قابل ذکر ہے کہ اڈیشہ کے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں آگ لگنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی