
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س): مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے متوا دھرم میلہ کے موقع پر متوا برادری کو مبارکباد پیش کی، جو پورن برہما شری سری ہری چند ٹھاکر کے 215 ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ایکس پر کہا کہ پورن برہما سری سری ہری چند ٹھاکر ایک نیک روح تھے۔ انہوں نے ہندوستانی علمی روایت کی گہرائی کو سمجھا اور سماج کے سامنے عقیدت، مساوات اور اخلاقی زندگی کے اصول پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اصول آج بھی معاشرے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ متوا دھرم میلہ، جو 2026 میں شمالی 24 پرگنہ، مغربی بنگال میں منعقد کیا جائے گا، ان اقدار کے لیے کمیونٹی کی وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی